عیدالاضحٰی سے قبل قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری

خوشخبری قیدیوں کے لیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحٰی سے قبل قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی قیادت کون کرے گا؟ نام آجائے ہیں
سزا میں خصوصی معافی
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق قانون کی روشنی میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے جاری کردہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے جبکہ 270 قیدی رہا ہو کر اہلِ خانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے سزاؤں میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول نمبر 216 کے مطابق دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے نادار قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی اور اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے قیدی رہا ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ذاتی دشمنی پر رشتے دار نے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل کردیا، بہن اور ماں زخمی
مستثنیٰ قیدی
یاد رہے کہ قانون اور معزز عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں سنگین جرائم میں ملوث قیدی اس نوٹیفیکیشن سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دہشت گردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پر سزا یافتہ قیدی مستفید نہیں ہونگے۔ نوٹیفیکیشن میں درج ہے کہ قتل، بدکاری، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی بھی سزا معافی کے حکم نامے سے مستفید نہیں ہونگے۔
قواعد کی خلاف ورزی
ترجمان محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ گزشتہ 1 سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دیئے گئے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہونگے۔ محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔