برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ؛ قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی بحال
پرواز کی تفصیلات
جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں: مزمل اسلم
ایمرجنسی طبی امداد
ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔ تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پرواز کی روانگی
بعد ازاں، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔








