تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
پارٹی کے اراکین کی سفری پابندیاں
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا۔
دیگر تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کی حد تک سپیکر ملاقاتیں ہوں گی۔