پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات بالآخر سامنے آگئیں

کراچی میں جنگی طیاروں کی تفصیلات
کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں تاہم بھارت کی طرف سے یا آزادانہ ذرائع سے ان معلومات و دعووں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گمشدگی: ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
شہزاد اقبال کا انٹرویو
حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان مبشر ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟ جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا 'بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے'۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی ملٹری لیڈر شپ نے موقف اپنایا تھا کہ تمام پائلٹس اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری
انٹیلیجنس کی تصدیق
جیونیوز کے مطابق شہزاد اقبال نے بتایا کہ 'جب میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہیں، ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں آثار قدیمہ کی سائٹ سے 2 توپیں دریافت، کتنی پرانی ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے
پاکستان اور بھارت کا بجٹ
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان کا بجٹ 9 بلین ڈالر ہے جب کہ انڈیا کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہے تو اس طرح آپ کے پاس جو سکیورٹی ہے وہ انڈیا کے پاس بھی ہوگی تو انہوں نے مجھے جواب دیا ہمارا سسٹم بھارت سے زیادہ ایڈوانس ہے اور اسی کا حقیقی مظاہرہ ہم نے حالیہ جنگ میں دیکھا۔
فضائی جنگ کے نتائج
شہزاد اقبال نے کہا کہ جب فضائی جنگ ہو رہی تھی تو ہمارے 40 جہاز تھے اور انڈیا کے 80 جہاز تھے مگر ہماری ائیر فورس کی صلاحیتوں کے ساتھ یہ ایک معجزہ تھا کہ ناصرف ہمارا کوئی جہاز نہیں گرا بلکہ بھارتی ائیر فورس ہمارا کوئی جہاز لاک کرکے میزائل بھی فائر نہیں کر سکی جبکہ ہم نے انڈیا کے رافیل سمیت دیگر جہاز گرائے۔