بقر عید : قصائی کو کتنی اجرت دینی ہے ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریٹ لسٹ جاری کر دی

قصائی کی اجرت: نرخوں کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصائی کو کتنی اجرت دینی ہے؟ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریٹ لسٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور پھر چند گھنٹوں کے بعد بھارت میں لینڈنگ، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
نئے نرخوں کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، جبکہ بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طے کریں گے۔
چیئرمین کا بیان
اس حوالے سے چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے، جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔