وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ
وزیرِ اعظم کا دو روزہ دورہ سعودی عرب
جدہ (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں
وداعی تقریب
گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے جدہ ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری تیاری اچھی، ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں: بھارتی کپتان
شاہی دیوان میں ظہرانہ
اس سے قبل وزیرِ اعظم نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے سوال کیا تو کیا جواب ملا؟ بھارتیوں کو پریشان کردیا
خصوصی استقبال
اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا، اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے شاہی دیوان لے کر گئے۔
عمرے کی سعادت
ظہرانے سے پہلے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر شکر ادا کیا۔








