ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق مسلسل بیانات، مودی کی آواز نہیں نکل رہی، راہول گاندھی

راہول گاندھی کا بیان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق مسلسل بات کررہے ہیں اور نریندر مودی کی آواز نہیں نکل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی منظوری ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے: گورنر پنجاب
ٹرمپ کی سچائی
راہول گاندھی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سچائی بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر 11 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے مودی کو جنگ بندی پر مجبور کیا ہے، لیکن نریندر مودی چوں بھی نہیں کرپارہے۔ وہ یہ نہیں کہہ پارہے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔
حقیقت کی وضاحت
راہول گاندھی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر جو کہہ رہے ہیں وہ حقیقت ہے۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہرا چکے ہیں۔