قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے عبادات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کی عبادت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، روسی حکام

نماز عید کے اجتماعات

صبح کا آغاز نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات سے ہوا، جو مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد میں عید کی تقاریب

اسلام آباد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شاہ فیصل مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ نماز کے اختتام پر افواجِ پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، چار نوجوان بازیاب

لاہور میں اجتماعی قربانی

لاہور میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں چیئرمین نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی امامت میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جامعہ میں بڑی اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں اسپیشل پولیس، کیو آر ایف ٹیمیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں پہلے روز 180 جانوروں کی قربانی کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے دن 100 جانور قربان کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 300 جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی اور دیگر شہروں میں عید کی خوشیاں

راولپنڈی ضلع بھر میں 604 مساجد، 72 امام بارگاہوں اور 62 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کے 2700 آفیسر اور جوان نماز عید کے اجتماعات کو سیکیورٹی کی فراہمی پر معمور تھے۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ رو کی نماز کے متعدد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ کراچی میں گرومندر پر واقع سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی، جہاں مولانا منیب کشمیری نے نماز کی امامت کی۔

علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی، اور امت مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا،شوبزشخصیات کی شرکت

عید کے بعد کی سرگرمیاں

ایکسپریس کے مطابق نمازعید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

حیدرآباد و گردونواح میں عید الضحی مذہبی جوش و جزبے سے منائی جا رہی ہے، شہر بھر میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد چھوٹے و بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد گائیں، بچھڑوں اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی کے انتظامات

نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں تین روز تک لاکھوں افراد جانوروں کی قربانی کریں گے، جو سنتِ ابراہیمی کی یاد اور اللہ کی رضا کی علامت ہے۔

قربانی کے بعد لوگ قربانی کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔

صفائی و ستھرائی کے حوالے سے میونسپل اداروں نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے، جیسا کہ قربانی کی آلائشیں اور کچرا بروقت ٹھکانے لگانا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...