مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی
اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز بنگلہ دیش منتقل کرنے کی تجویز آ گئی
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مون سون سے متعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اور خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی
بارشوں کے نقصانات اور خطرات
اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں کم بارش کا امکان ہے اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ایف ایف ڈی نے بڑے شہروں میں فوری صفائی مہم اور بیراجوں، پلوں اور نالوں سے تجاوزات اور ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔
حفاظتی تدابیر اور حکمت عملی
اجلاس میں ڈیمز، دریاؤں اور ٹیلیمیٹری سسٹم کی صورتحال پر آگاہی دی گئی جبکہ ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے نے حفاظتی حکمت عملی پیش کی۔ تربیلا، منگلا ڈیم کی جانب سے سیلابی ایس او پیز پیش کی گئیں، میاں معین وٹو نے کہا کہ عوام اور انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔