پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملے گا: رانا ثنا
رانا ثنا اللہ کا بیان
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملےگا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ عجیب ہے ایک واقعہ کو بنیاد بناکر آپ 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک چلے گئے: شہلا رضا
پی ٹی آئی کی موجودہ حیثیت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 50 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
اپوزیشن کے حوالے سے پیشکش
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: دہشتگردوں کے حملے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد جہنم واصل
معاشی مسائل پر گفتگو
رانا ثنا نے مزید کہا کہ اپوزیشن 24 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بات کرے، معاشی خوشحالی ہر فرد کا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے فی لٹر پٹرول پر 20 روپے 97 پیسے لیوی بڑھادی
میثاق معیشت کی ضرورت
رانا ثنا نے کہا کہ اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے، میثاق معیشت کے بعد سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی، پاکستان کو درپیش مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کی کامیاب پالیسی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ آج دنیا میں رسوا ہو رہا ہے، پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طور پر جانا جا رہا ہے۔








