عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
جرمن سفیر کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس (Alfred Grannas) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
مویشی منڈی کا دورہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عید قرباں کے موقع پر جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرنگ
بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ جرمن سفیر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جانور ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
عیدالاضحیٰ کی تقریب
واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی کے انتظامات
ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔








