قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟ طبی ماہرین نے مشورہ دیدیا

عید کی خاصیت: گوشت کے پکوان
لاہور (ویب ڈیسک) بڑی عید پر بڑے پکوان نہ کھائے جائیں ایسا تو ممکن نہیں لیکن ٹھہریے جناب، ایک فرد کو دن کے 24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے۔ زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ماہرین صحت کی تجاویز
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں۔ ماہرین صحت کے مطابق جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔
صفائی کا خیال رکھیں
قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں بلکہ کچراکنڈی میں پہنچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے متعدد امراض پھوٹ سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔