قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی کی بنیاد ہے، ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے:وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عید الاضحیٰ کا پیغام
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی کی بنیاد ہے، آج عید کے دن ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں نیا تنازع
عید الاضحیٰ کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔
قومی یکجہتی کا پیغام
قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے۔ عید کے موقع پر ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ دعا ہے یہ عید ہم سب کے لیے سلامتی، محبت اور امن کا پیغام لائے۔