بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل
چناب ریلوے پل کا افتتاح
روزنامہ جنگ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا متنازع خطے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ بھارت نے چناب ریلوے پل کو انجینئرنگ کا ʼشاہکار قرار دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ریلوے پل ادھم پور، سری نگر، بارہ مولہ ریل لنک پروجیکٹ کا کلیدی حصہ ہے اور اس سے وادی کشمیر بھارت کے بقیہ حصے سے ریل کے ذریعہ جڑ گیا ہے۔
وندے بھارت ٹرینوں کی رونمائی
وزیر اعظم مودی نے ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر اور سری نگر کے درمیان چلنے والی دو وندے بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھائی۔ وندے بھارت کو بھارتی ریلوے کی جدید ترین ٹرینیں سمجھا جاتا ہے۔