یوکرین کا روسی ایس یو 35 فائٹر جیٹ مار گرانے کا دعویٰ

یوکرین کی فضائیہ کا دعویٰ
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کی فضائیہ نے ہفتے کی صبح ایک روسی Su-35 فائٹر جیٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام میسنجر پر کہا "آج صبح 7 جون 2025 کو، کرسک کی سمت میں فضائیہ کے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ایک روسی Su-35 فائٹر جیٹ کو مار گرایا گیا۔" روئٹرز کے مطابق فوج نے اس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ روسی افواج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ رائٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔
پچھلے ہفتے کا ڈرون حملہ
گزشتہ ہفتے یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسی (ایس بی یو) نے 40 سے زیادہ روسی فوجی طیاروں پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا تھا، جس سے درجنوں Tu-95 اور Tu-22 سٹریٹجک بمبار طیاروں کو نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا تھا، جنہیں روس یوکرین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔