ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کی
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے منیٰ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 'چاند رات' کی مبارکباد پیش کی۔
اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو چند دوستوں جن میں عرب خواتین بھی شامل ہیں، کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کی انسٹاپوسٹ پر مداحوں کے علاوہ ساتھی فنکاروں، جن میں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر شامل ہیں، نے انہیں حج کی مبارک باد پیش کی ہے۔
عید الاضحیٰ کی مبارکباد
ہانیہ عامر نے ایک اور انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے آج عید منانے والوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔
حجاج کی سرگرمیاں
واضح رہے کہ حجاج کرام گزشتہ رات منیٰ میں گزارنے کے بعد آج تینوں شیطانوں کی رمی میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز حجاج بڑے شیطان کی رمی کرنے کے بعد جانور کی قربانی اور سر منڈوا کر احرام کھول چکے ہیں۔