عید الاضحٰی کا دوسرا روز، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر تبادلہ خیال
درجہ حرارت کی تفصیلات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ معمہ حل ہوگیا
بلوچستان کی سردی کی حالت
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 12 جون تک شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرم ہے، کوئٹہ اور گردونواح میں بھی مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔
گزشتہ روز کے درجہ حرارت
مزید برآں گزشتہ روز سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری، تربت میں 41 اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔