چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ، اب ماہانہ تنخواہ کتنی ہوگی؟ پتہ چل گیا۔

پاکستان میں اعلیٰ حکام کی تنخواہوں میں تاریخی اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے ۔
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار اضافے کی منظوری دی تھی۔
نوٹیفکیشن کی تاریخ
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن پر 29 مئی کی تاریخ درج ہے۔