بغیر گھی اور تیل کے بکرے/گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟

عید الاضحیٰ کے موقع پر صحت بخش کھانے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا آپ بھی کم گھی اور تیل میں کھانا بنانے کے شوقین ہیں لیکن عید الاضحیٰ کا گوشت بھی نہیں چھوڑناچاہتے؟ بہت سے افراد کھانوں میں کم تیل اور گھی پسند کرتے ہیں اور پھر تیل اور گھی کا کم سے کم استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

تیل اور گھی کے بغیر گوشت کی ترکیب

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں؟

اجزاء:

  • 1 لٹر پانی
  • 2 بڑی الائچی
  • 3 جوے لہسن
  • 2 سوکھی لال مرچیں
  • 1 کلو بکرے یا گائے کا گوشت
  • ½ چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں
  • ½ چائے کا چمچ نمک
  • ½ چائے کا چمچ پسی لال مرچ
  • ½ چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
  • 2 بری ہری مرچیں
  • گرم مصالحہ پاؤڈر

ترکیب:

  1. پین میں ایک لٹر پانی لیں اور اس میں 2 بڑی الائچی اور 3 جوے لہسن کے شامل کرلیں، اسے ڈھک کر ابال آنے تک پکائیں۔
  2. پھر اس میں 2 سوکھی لال مرچیں شامل کریں اور ایک کلو بکرے یا گائے کا گوشت شامل کرنے کے بعد اسے تیز آنچ پر پکائیں۔
  3. ساتھ ہی اس میں آدھا چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں شامل کر لیں، تھوڑی دیر جیسے ہی آپ کو پین میں جھاگ نظر آئے تو آپ اسے کسی کپ کی مدد سے ہٹا لیں۔
  4. جھاگ اتارنے کے بعد اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، اتنی ہی پسی لال مرچ اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح چمچ سے ملا کر 2 بری ہری مرچیں شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  5. اس گوشت کو 20 سے 25 منٹ تک اس طرح پکنے دیں کہ یخنی اوپر آجائے۔
  6. اس کے بعد اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل خشک نہ ہو جائے، ساتھ ساتھ گوشت گلا ہے یا نہیں یہ بھی چیک کرتے رہیں۔
  7. پانی خشک ہونے اور گوشت گلنے پر آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہے، آخر میں اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور لیجیے بغیر گھی اور تیل سے بنا مٹن/بیف تیار ہے۔

نوٹ:

یہ ریسیپی شیف اعجاز انصاری کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...