امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ گرکر تباہ، متعدد افراد زخمی
ٹینیسی میں طیارہ حادثہ
امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار، ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے
حادثے کی تفصیلات
خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اور وفاقی حکام نے بتایا کہ سکائی ڈائیونگ مہمات کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گزشتہ روز دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم شاہراہوں پر بکتر بند گاڑیوں کا گشت
جانی نقصان سے محفوظ
شہر کے ترجمان لائل رسل نے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکائی ڈائیونگ ٹوئن اوٹر طیارے میں مجموعی طور پر 20 مسافر اور عملہ سوار تھا جب طیارہ تلہاما ریجنل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔
تحقیقات اور اضافی معلومات
ترجمان نے کہا کہ زمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے ایکس پر کہا کہ اس کے دستے جائے وقوعہ پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔








