رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم ۴۱۱ ارب ڈالر ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کی معیشت کا حجم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 372 ارب ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی جانب سے امارات کا 54واں یوم الاتحاد شارجہ میں منایا گیا
صنعتی ترقی کی شرح
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں صنعتی ترقی کی شرح 4.7 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.37 فیصد تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 1.53 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 0.94 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ
تعمیراتی شعبے کی ترقی
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں تعمیراتی شعبے میں ترقی کی شرح 6.61 فیصد جبکہ گزشتہ مالی سال کی ترقی کی شرح 1.14 فیصد تھی۔
بجٹ خسارہ
انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 2970 ارب روپے رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ تک یہ 3902 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال جولائی سے مارچ کا بجٹ خسارہ معیشت کا 2.4 فیصد رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں بجٹ خسارہ معیشت کا 3.7 فیصد تھا۔








