رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں، تینوں فارمیٹ کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔

پی سی بی کی نئی کپتانی کی منصوبہ بندی
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ایک کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
سلمان آغا کا عہدہ اور چیلنجز
آل رانڈر آغا سلمان کو دورہ زمبابوے کے دوران کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا تھا۔ تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور رضوان کا مستقبل بطور کپتان خطرے میں ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان علی آغا سلیکشن کمیٹی، نئے ہیڈ کوچ ہیسن، اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انہیں بطور کپتان بنانے پر تینوں ایک پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورٹس مارشل کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
عیدالاضحی کے بعد اعلان متوقع
عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد سلمان آغا کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ البتہ ہوم گرانڈ پر پہلی بار بنگلادیش کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2023-25 میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور 9ویں پوزیشن حاصل کی۔
محمد رضوان کی قیادت کے چیلنجز
دوسری جانب، وائٹ بال کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان بطور میزبان چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکستوں کا سامنا کر چکا ہے۔