وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا کی سخت تنقید
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے: صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا
وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر سوالات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں کہ لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔
دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی ضرورت
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔