بھارت میں شادی کے دوران دلہن کا گھونگھٹ ہٹا تو پوری بارات صدمے میں مبتلا ہوگئی ، دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

دلچسپ شادی کی کہانی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں شادی کے دوران ایک دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی۔ لڑکے والوں کو پتہ چلا کہ گھونگھٹ کے اندر موجود دلہن وہ لڑکی نہیں تھی جس سے شادی کے لیے دولہا بارات لے کر آیا تھا۔
واقعے کا پس منظر
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں۔ اس دوران دلہن چکرا کر نیچے گرتی ہے تو کسی باراتی کی نظر اس پر پڑ جاتی ہے، پھر اچانک پنڈال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔
بارات کے افراد کا ردعمل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک باراتی کہہ رہا ہے کہ "دلھن کو تبدیل کیا گیا ہے، یہ وہ لڑکی نہیں جو پہلے ہمیں دکھائی گئی تھی۔ اب ہم شادی نہیں کریں گے!" اس پر دلہن والے کہتے ہیں کہ "اب تو رسمیں بھی ہو گئی ہیں، اب تو شادی کرنی پڑے گی!" تو باراتی نے جواب دیا کہ "اب شادی نہیں ہو گی۔"
دلھن کے والدین کا موقف
دلھن والے لڑکی کے چہرے پر گھونگٹ کرتے ہیں تو دولہا پھر سے گھونگٹ اتار دیتا ہے۔