وزیراعلیٰ مریم نواز کا وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لیے ظہرانہ، مٹھائی اور عیدی بھی دی گئی

اہتمام کردہ ظہرانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان ڈسٹرکٹ اور وویمن جیل میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
قیدی خواتین اور بچوں کی خوشیوں کا اہتمام
وویمن جیل ملتان کی 1500 قیدی خواتین اور کمسن بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے وویمن جیل کے سٹاف کو بھی کھانا فراہم کیا گیا۔
مخیر حضرات کی خدمات اور تقریبات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مخیر حضرات کی سماجی خدمات کو سراہا۔ کمشنر ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد اور ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بھی قیدیوں کو کھانا تقسیم کیا۔ قیدیوں کو مٹھائی، کیک اور عیدی بھی دی گئی۔