نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص

نئے بجٹ کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ
خصوصی فنڈز کی تقسیم
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجٹ دستاویزات کے مطابق 2 کارپوریشنز کیلئے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کو 227 ارب روپے ملیں گے۔ پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کیلئے 90 ارب سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آبی وسائل کیلئے 133 ارب 42 کروڑ روپے مختص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کا بہترین انتظامات کا حکم
صوبوں اور دیگر علاقوں کیلئے بجٹ
صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 253 ارب سے زائد ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ صوبائی منصوبوں کیلئے 105 ارب 78 کروڑ رکھے گئے ہیں، سابق فاٹا کے پختونخوا میں ضم اضلاع کیلئے 65 ارب 44 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو 82 ارب کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں دھمکیوں سے نہیں: خواجہ آصف
تعلیم اور صحت کے شعبے کیلئے بجٹ
نئے بجٹ میں ایچ ای سی کیلئے 39 ارب 40 کروڑ رکھے گئے ہیں، وفاقی تعلیم کے منصوبوں کیلئے 13 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی صحت کے منصوبوں کیلئے 14 ارب 34 کروڑ روپے شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کیلئے 12 ارب 90 کروڑ اور ریلوے کیلئے 22 ارب 41 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی 21 ارب روپے سے زیادہ خرچ کرے گی، جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں 16 ارب سے زیادہ خرچ کرنے کا پلان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے: خواجہ آصف
دیگر وزارتوں کی مالی تفصیلات
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 15 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ریونیو ڈویژن کیلئے 7 ارب روپے سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ دفاعی ڈویژن کیلئے 11 ارب 55 کروڑ روپے اور وزارت اطلاعات کیلئے 6 ارب روپے سے زیادہ کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا جائے گا۔ سپارکو کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب 41 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دفاعی پیداوار کیلئے ایک ارب 75 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید
سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے
دستاویزات کے مطابق فوڈ سیکیورٹی کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کا بجٹ خرچ ہوگا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 4 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت میری ٹائمز کیلئے 3 ارب 56 کروڑ روپے اور ماحولیاتی تبدیلی کیلئے 2 ارب 70 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
صنعت و پیداوار کے بجٹ
صنعت و پیداوار کے شعبے کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کیلئے ایک ارب 10 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ کیلئے ایک ارب 17 کروڑ، امور کشمیر کیلئے ایک ارب 80 کروڑ اور وزارت قانون کیلئے ایک ارب 39 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ قومی ورثہ کیلئے ایک ارب 67 کروڑ روپے، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 76 کروڑ روپے اور ایس آئی ایف سی کیلئے 50 کروڑ روپے سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔