بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
وفاقی بجٹ 26-2025 کی تجاویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علمی اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں : وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو
بینک ڈیپازٹس پر ٹیکس میں اضافہ
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز جبکہ نان فائلرز پر کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری لڑکی دوست مجھے اپنے باس کے ساتھ سونے پر مجبور کر رہا ہے – خاتون کا انتہائی شرمناک انکشاف
ودہولڈنگ ٹیکس کی کیا صورت حال ہے؟
ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد متوقع ہے، یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے۔
نئے ٹیکس کی دیگر تجاویز
پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر لیوی لگانے کی تجویز ہے، کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے، ای کامرس پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔








