بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز
آئندہ مالی سال کا بجٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبولیت کے دعوے بری طرح زمین بوس ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تبدیلی کو عبرتناک شکست ہوئی، عابد شیر علی
ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز شدہ اشیاء
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فرزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ، 48 تاخیر کا شکار
دیگر اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی
ذرائع کے مطابق نوڈلز، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ کراچی کے صنعتکاروں کا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز شہید کو خراجِ عقیدت، شہداء کے لواحقین کے لیے فنڈز قائم کرنے کی تجویز
نئے ٹیکس کا خاکہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
نئے بجٹ کا حجم
واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔








