خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں: مزمل اسلم

خیبر پختونخوا کا بجٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔
بجٹ کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
ترقیاتی اخراجات میں اضافہ
ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔