کاش ہم قید ہی کر لیتے وہ جاتا لمحہ۔۔۔
کیا ہے یہ کیسا لمحہ
جانے اس زیست میں آ یا ہے یہ کیسا لمحہ
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا
ہجر کا درد
مر رہی ہو ں میں ترے ہجر میں لمحہ لمحہ
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیلنج کپ، میچ کے دوران جوان بولر جاں بحق
محبت کا حاصل
وہ مری زیست کا حاصل ہے صنم دیکھ ذرا
میں نے جو بھی تیری چاہت میں گذارا لمحہ
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری
یادوں کی قید
اب جو بچھڑا ہے تو رہ رہ کہ خیال آتا ہے
کاش ہم قید ہی کر لیتے وہ جاتا لمحہ
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
خواب کی حقیقت
میں نے اب تک وہ نگاہوں میں بسا رکھا ہے
جومری نیند میں تھا خواب کا جاگا لمحہ
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب میں سیلاب نے کیا قیامت ڈھائی، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے، فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
سپنوں کی حقیقت
اپنے سپنوں کو حقیقت تو بنا لیتی مگر
لوٹ کر آتا مرے پیار کا بچھڑا لمحہ
مقدریں
اس لئے میرے مقدر نہیں سنورے فر حتؔ
مجھ سے قسمت کا رہا ہاتھ چھڑاتا لمحہ
کلام :ڈاکٹر فر زا نہ فر حت (لندن)








