وزیر اعظم نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا، 10 فیصد بڑھانے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا تنخواہوں کے اضافے پر فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے چھ فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
سرکاری ملازمین کا مطالبہ
دوسری جانب سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے۔