وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر کے آغاز میں مسلح افواج کو خراج تحسین

وفاقی وزیر خزانہ کا خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج
بھارتی جارحیت کے خلاف جواب
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کے آغاز پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابل ہماری غیور عوام اور مسلح افواج نے جس دانشمندی کا ثبوت دیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سرحدوں کا تحفظ اور ملک کا وقار
اس سے ہماری سرحدوں کا تحفظ مضبوط ہوا اور عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔