بجٹ 2025-26: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ
بجٹ 2025-26 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 180 یوم میں 10 ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ قائم
فنڈز میں اضافہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پچھلے سال 592 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال کیلئے اسے بڑھا کر 716 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
مستفید خاندانوں کی تعداد
پہلے اس پروگرام سے 99 لاکھ خاندان مستفید ہوتے تھے ، اس سال ایک کروڑ سے زیادہ خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔








