مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا اعلان

بجٹ 2025-26ء میں ریلیف اقدامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔
اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان
نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس
اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
خصوصی کنوینس الاؤنس
حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔