تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بین الاتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے طلب سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل
پاکستان کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔ ہم سب کو مکالمے کی روح کو سمجھنا ہوگا اور اختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔
بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔