وزیراعلیٰ مریم نواز کی امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز سے اہم ملاقات

ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر (Natalie A. Baker) اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز (Kristin K. Hawkins) نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں عورت مارچ کا مظاہرہ، عام شہریوں کی بھی شرکت
خیر مقدم اور تعاون کی بات چیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک و پر خلوص خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک، امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں مگر کہاں پارا 51 ڈگری تک جا پہنچا؟ جانیے
امریکہ کے تعمیری کردار کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک، بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے گلیشیئرز کے پگھلنے سے پہاڑوں میں بسنے والی زندگیوں پر اثرات
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور سٹریٹجک مفادات پر قائم قابلِ قدر شراکت داری ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کے لیے سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے، امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو ایک اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پنجاب کو پہلے وویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔