پنجاب میں کلین اپ آپریشن مکمل، آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ،وزیر اعلیٰ کی اداروں کو شاباش،ملازمین کو 10 ہزار روپے انعام

پنجاب کا کامیاب کلین اپ آپریشن

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ 3 دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا

ٹ انزال کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 9 ڈویڑنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے 3 دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوجرانوالہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن، ملتان سے 36 ہزار 361 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن اور سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ راولپنڈی ڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن، ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ 1 لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا جبکہ 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

شکایات کا ازالہ

موصول ہونے والی مجموعی 12 ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں۔ پنجاب حکومت نے عید قربان پر 1 کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کیے۔ 1 ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔ بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں۔

وزیراعلیٰ کا اظہار شکرگذاری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ عید پر گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو لگن اور محنت سے کام کرنے پر 10 ہزار روپے بطور انعام اور شکریہ کے دے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...