کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان، انڈسٹری میں منفی گروتھ، حکومت نے ریکارڈ توڑ دیئے : شبلی فراز
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازا کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد، پولیس نے مالک کے حوالے کردیا
پریس کانفرنس کا خلاصہ
اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جو مسلط کی گئی ہے، اس نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان میں زراعت منفی ہوئی اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔ فصلوں کے معاملے پر ماحولیات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، کاشت کاروں کو کھربوں کا نقصان ہوا اور انڈسٹری میں منفی گروتھ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ
عوام کی معاشی حالت
شبلی فراز نے مزید کہا کہ عوام کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے اور روپے کی قدر بہتر افغان کرنسی سے نیچے آ چکی ہے۔ خطے کے ممالک میں ہم زوال پذیر ہیں۔ یہ افراد وہ ہیں جو فارم 47 پر پارلیمان میں ہیں، انہیں عوام نے نہیں بھیجا۔ عیدالاضحیٰ پر 30 فیصد لوگ قربانی نہیں کرسکے، پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
بجٹ پر تنقید
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ بینکوں میں پیسوں پر 20 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی کو بڑھا دیا گیا ہے۔








