پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سست ترین ٹرین جو 290 کلومیٹر کا فاصلہ 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سفر کرنا چاہیں گے
بجٹ کی خصوصیات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارضیاتی آفات سے بچاؤ کی چینی ٹیکنالوجی نے قراقرم ہائی وے کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا
مستقبل کی امیدیں
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
تعلیم اور صحت کی اہمیت
تعلیم اور صحت کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔
عوام کے لیے ریلیف
بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ عوام کے لیے آسانیوں کے دن آ چکے ہیں۔








