پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران کا اعلان
دبئی (طاہر منیر طاہر) - ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان محمد اسحاق ڈار نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ ن کے قائد اور صدر پی ایم ایل این، محمد نواز شریف کی منظوری سے مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداران کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
عہدوں کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے درج ذیل لوگوں کو عہدے تفویض کیے گئے ہیں:
- ایس ایم اظہر عباسی - چیف پیٹرن
- محمد سہیل جرار - ہیڈ آف ٹریڈ
- سرفراز فرانسس - چیئرمین
- شمع بٹ - صدر
- ندیم شیرازی - سیکرٹری جنرل
- چوہدری قیصر حسنات احمد - سینئر نائب صدر/ہیڈ آف ٹریڈ
- راجہ نوید عالم خان - سینئر نائب صدر / سربراہ امور کشمیر
- فیصل مشتاق - نائب صدر
- محمد طارق - نائب صدر
- فاروق قیصر - نائب صدر
- رانا محسن - نائب صدر
- محمد آصف - نائب صدر
- عثمان وڑائچ - وی پی/ہیڈ آف سوشل میڈیا
- ابیب غوری - ڈپٹی ہیڈ آف سوشل میڈیا
- فاروق قیصر مہر - جوائنٹ سیکریٹری جنرل
- مزمل حسین انصاری - سربراہ یوتھ ونگ
- رابعہ یاسمین - سربراہ خواتین ونگ
- سمر ناز - نائب سربراہ خواتین ونگ
- عاشر خان - سربراہ اقلیتی ونگ
- رضی وحید - نائب سربراہ یوتھ ونگ
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
شمع بٹ کی مدت
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ کو اگلے دو سال کے لیے ان کے سابقہ عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
امید کا اظہار
نوٹیفکیشن میں محمد اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیدار اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔