جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان
ایوان میں عوام دشمن بجٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمن غریب مکاؤ زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور: پنجاب پولیس کا کچہ میں نان سٹاپ آپریشن، 98 مزید ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا
وزیر خزانہ کی پریشانی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے اور حکومتی بینچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے، ایران کے وزیر خارجہ کا بیان
آئی ایم ایف کے غلام نہیں
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کے غلام نہیں، حکومت نے بجٹ میں زراعت کو تباہ اور کسان کو زندہ دفن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم کا دعویٰ اور حقیقت
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ نہ بھی ہو بجٹ نے عوام کو احتجاج کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔








