دہشتگردی کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری کو کینیڈا سے امریکہ بدر کر دیا گیا

کینیڈا سے امریکہ کی بے دخلی
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کی سازش کے ملزم پاکستانی شہری شاہ زیب خان کو کینیڈا سے امریکہ بدر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں ہوگئیں لٹ
امریکی عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بتایا کہ 20 برس کے شاہ زیب خان کو آج امریکی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ کو کالا سانپ قرار دیا گیا اور اس نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
سازش کی تفصیلات
حکام کے مطابق، شاہ زیب نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک یہودی مرکز پر حملے کی سازش کی تھی۔ نیویارک ہی میں اس پر فردجرم داخل کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، شاہ زیب خان نے سازش میں شریک کرنے کے لئے جن افراد سے رابطہ کیا ان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو خفیہ اہلکار بھی شامل تھے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ زیب خان نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر ہم اس منصوبے میں کامیاب رہے تو یہ نائن الیون کے بعد امریکا کی سرزمین پر سب سے بڑا حملہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں
گرفتاری کی کیفیت
شاہ زیب خان کو نیویارک کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں شکایت درج ہونے پر ستمبر 2024 کو کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی تھی جب شاہ زیب خان کینیڈا کی سرحد سے مبینہ طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر
ایف بی آئی کی کارروائی
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ شاہ زیب خان امریکہ میں داخل ہوکر یہودی کمیونٹی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ وہ داعش سے متاثر ہوکر بڑے پیمانے پر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی سازش کر رہا تھا اور یہ کارروائی غزہ حملوں کو ایک برس مکمل ہونے پر کی جانا تھی۔ تاہم، ایف بی آئی اور اس کے شراکت دار یہ حملہ روکنے میں کامیاب رہے۔
قانونی اقدامات
امریکہ کی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا کہ داعش امریکی شہریوں کے لئے واضح خطرہ ہے، خصوصاً یہودی شہری ایسے گروہوں کے ہاتھوں خاص طور پر نشانہ بنے ہیں۔ محکمہ انصاف کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے شاہ زیب خان کی امریکہ بدری یقینی بنائی اور ملزم کے خلاف قانون پوری طرح حرکت میں لایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں شاہ زیب خان کو عمر قید کا سامنا ہے۔