سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نے جھنگ کے نوجوان سے شادی کرلی

دوستی سے محبت تک
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نے جھنگ کے نوجوان سے شادی کر لی۔
نئی زندگی کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 27 سالہ امریکی خاتون مڈسائن گریس طلاق یافتہ اور تین بچوں کی ماں ہے۔ تاہم، اس نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نیا نام کنیز فاطمہ رکھا۔