نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

اسحاق ڈار کا امریکہ کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم: ٹل پاراچنار میں شاہراہ 74 ویں روز بھی بند
بین الاقوامی کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف لیکن بھارت اس کردار کو کیوں قبول نہیں کر رہا؟
ایک مثبت پیغام
اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔
برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات
دریں اثنا برطانیہ کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔