فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی سیاسی جماعت کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کی رائے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دو اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ اس خبر "پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو 14 جون کو امریکہ میں ہونے والی آرمی ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے" پر رد عمل دے رہے تھے۔ یہ دعوت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشتگردی تعاون پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک، بی جے پی کی ویب سائیٹ بھی نہ بچی
جنرل عاصم منیر کی کامیابیاں
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پَرَوین ساہنی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا "مجھے اس خبر پر حیرت نہیں ہوئی۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج نے امریکہ کو اپنی انسدادِ دہشتگردی کی صلاحیتوں کا قائل کر دیا ہے۔ اور انہی کی قیادت میں پاکستانی فضائیہ کی سرکردگی میں فوج نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی ہم پلہ ہے۔"
سیاست پر تنقید
ساہنی نے اپنی ٹویٹ میں "#OperationSindoor" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور بھارتی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا
"وقت آ گیا ہے کہ کانگریس کے وہ ارکانِ پارلیمنٹ جو حکومت کے ہمراہ 22 ممالک کے دوروں پر گئے، جن میں سے اکثر بیکار تھے، اس حقیقت کو تسلیم کریں۔"
I am not surprised by the news. Under him, Pakistan military has proved its counter terror credentials to the US.
And also under him, Pakistan military led by PAF has shown to the world that it is peer competitor of Indian military #OperationSindoor
Time for @INCIndia MPs who… https://t.co/QaOy541jos— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) June 11, 2025