بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا
نئے وزیر مملکت برائے خزانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاندانی ذرائع
وزیر اعظم کی جانب سے تقرری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کفیل کی معیت میں یہ سفر بس کے ذریعے تھا، بس فراٹے بھرتی جا رہی تھی کہ ایک جگہ ٹائر پنکچر ہوگیا،ہاتھ اٹھا کر دعائیں اور نبی کریمؐ کی شفاعت مانگتے رہے۔
تقرری کی تفصیلات
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔
موجودہ عہدے
واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔








