لاہور کا درجہ حرارت 42 ڈگری، گرمی کی شدت کتنی محسوس کی جارہی ہے؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

ہیٹ ویو کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص قتل، ملزم گرفتار
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی کی شدت 46 محسوس کی جارہی ہے۔ مئی سے جون کے درمیان خشک موسم رہنے سے ہیٹ ویو بنی، خشک موسم کا دورانہ بڑھنے سے درجہ حرارت 50 اور شدت 60 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
درجہ حرارت کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے، مزید 7 درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 14 جون کو ایک سپیل داخل ہو رہا ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔