سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، قیمت میں 3200 روپے تک کا اضافہ

سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
نئی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سولر پینل کی قیمت میں 3200 روپے تک کا اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں فی واٹ 30 روپے والا سولر پینل 35.5 روپے فی واٹ ہو گیا۔
سولر ٹریڈز ایسوسی ایشن کا موقف
دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔