وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر آخرکار خاموشی توڑ دی
وسیم اکرم کا مجسمہ: خاموشی توڑیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے بلآخر اپنے مجسمے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: شادیاں کرنے والے فاروق ستار کا مردوں کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ
نئی تصویر اور تبصرے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی
آئڈیے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر
تخلیق کار کی تعریف
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں.
یہ بھی پڑھیں: تاریخی اور یادگار لمحہ ۔۔۔ برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا
مجسمے کی تنقید

واضح رہے کہ وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا، مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شباہت پر شدید تنقید کی ہے۔
مداحوں کی شکایت
یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999 کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بولنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا بلکہ وہ کسی ہالی وڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے.








