چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

اوپن اے آئی کی مستقبل کی پیشگوئیاں

و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اس حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں زلزلے کے جھٹکے

آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی ممکنہ آمد

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بلاگ پوسٹ میں اوپن اے آئی نے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔ مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات آپریشن: سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک، ایک گرفتار

پہلی پیشگوئی: روبوٹکس اور AI ایجنٹس

سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں۔ ایک پیشگوئی روبوٹکس کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔ اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں ’بینڈچ‘ بھول گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے

دوسری پیشگوئی: ملازمتیں اور معاشرتی تبدیلی

سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے، یقیناً کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے، مگر دوسری جانب دنیا اتنی تیزی سے امیر ہوگی کہ آپ نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ان کے مطابق سپر انٹیلی جنس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ ایک سال ہم فزکس کے مسائل کو حل کریں اور دوسرے سال خلا میں انسانی بستیوں کی بنیاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

تیسری پیشگوئی: اے جی آئی کی وسیع پیمانے پر دستیابی

سام آلٹمین نے کہا کہ مستقبل میں سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ یہ اے آئی سسٹمز کسی ایک فرد، کمپنی یا ملک تک محدود نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو خودمختاری ملے گی۔

اسمارٹ فونز کا مستقبل

اس سے قبل فروری 2025 میں سام آلٹمین نے پیشگوئی کی تھی کہ بہت جلد اسمارٹ فونز کا عہد ختم ہو جائے گا۔ جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اوپن اے آئی کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران سام آلٹمین نے عندیہ دیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ فونز کے متبادل پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن اے آئی کمپنی اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر چیٹ جی پی ٹی ہارڈ ویئر (آسان الفاظ میں ڈیوائسز) تیار کرنا چاہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...